(ایجنسیز)
راولپنڈی اے ایف آئی سی میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن اب تک انھیں اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے بارے میں میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی اسکے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
دل کی شریان بند ہونے سمیت ذہنی دباؤ ،گردن اور جبڑوں میں درد اور بائیں کندھے میں تکلیف
شامل تھیں، انہیں اے ایف آئی سی میں انتہائی اعلیٰ طبی امداد دی گئی جس پر گزشتہ رات میڈ یکل بورڈ نے مختلف ٹیسٹ کیے جن کا موزانہ آج صبح کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ سے کیا گیا جس میں بتدریج بہتری پائی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو دس ہفتوں سے زائد ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا لیکن میڈیکل بورڈ نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ پرویز مشرف کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے یا نہیں اس پر میڈیکل بورڈ کے درمیان مشاورت جاری ہے ۔